کراچی(پاکستان نیوز) گزشتہ شام کو تین افراد اسلحے کے زور پر اصلاح الدین کی گاڑی میں بیٹھ کر گلستان جوہر سے سوار ہوئے اور صفورا چونگی میں انہیں اتارنے کے بعد گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق گاڑی چوری کی واردات گلستانِ جوہر کانٹی نینٹل بیکری کے قریب پیش آئی۔ تین نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور سابق اولمپیئن کو گاڑی میں بٹھایا اور خود بھی سوار ہوگئے۔ صفورا کے قریب ملزموں نے انہیں گاڑی سے اتارا اور 2019 ماڈل کی ہنڈا سوک چھین کر لے گئے۔ پولیس کے مطابق ’اصلاح الدین گلستان جوہر میں اپنے کسی عزیز کے جنازے میں شرکت کے لیے آئے تھے۔‘ پولیس نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ ’سابق اولمپیئن اصلاح دین کو اغوا نہیں کیا گیا البتہ ملزم ان کا پرس چھین کر لے گئے۔