نیویارک (پاکستان نیوز)لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک اور اعزاز، پاکولی کی سابق صدر اور کمپٹرولرعذرا ڈار ہیومن رائٹس کمیشن کی پہلی مسلمان پاکستانی کمشنر مقرر کر دی گئی ہیں، نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ کی ناسا کائونٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک نے پاکستان امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیت ، پاکولی کی سابق صدر اور موجودہ کمپٹرولر اور ممتاز سماجی شخصیت عذرا ڈار کو کائونٹی ہیومن رائٹس کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا ہے، عذرا ڈار اس عہدے پر براجمان ہونے والی پہلی مسلمان اور پاکستانی امریکن خاتون ہیں ، کائونٹی ایگزیکٹو آفس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں عذرا ڈار کی تقرری کا اعلان کیا گیا ، ناسا کائونٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک نے عذرا ڈار کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا، عذرا ڈار نے اعتماد کا اظہار کرنے پر کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو باخوبی انجام دیں گی۔