امریکہ جب چاہے افغانستان میں اہداف حاصل کرسکتا :واشنگٹن ٹائمز

0
60

واشنگٹن(پاکستان نیوز) افغانستان کے موضوع پر واشنگٹن ٹائمز کی تہلکہ انگیز رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ جب چاہے افغانستان میں اپنے اہداف حاصل کرسکتا ہے، القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری پر گزشتہ ماہ ہونے والے حملے نے ثابت کر دیا کہ امریکی افواج اب بھی افغانستان میں فوجی اور انٹیلی جنس مشنز انجام دے سکتی ہے۔ پاکستان جی کی امریکہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے معاملات پر دو دہائیوں کی اپنی پیچیدہ تاریخ ہے گزشتہ مہینے طالبان کے عہدیداروں نے براہ راست اسلام آباد پر الزام لگایا کہ اس نے امریکی ڈرونز کو پاکستان کی فضائی حدود سے اڑنے کی اجازت دی۔ طالبان اور القاعدہ کے درمیان واضح روابط ہیں۔ پینٹا گون اور امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے پھیلائو کو ٹریک کرنے اور اس پر قابو پانے کی صلاحیت آنے والے سالوں میں محدود ہو سکتی۔ امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کررہا ہے۔ محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی کے سابق کوآرڈینیٹر ناتھن سیلز کا کہنا ہے کہ الظواہری پر حملہ واقعی بہترین وقت پر کیا گیا۔ مسٹر سیلز نے کہا کہ افغانستان میں ایبٹ آباد طرز کا چھاپہ مارنا، آپریشنل اور سفارتی طور پر بہت مشکل ہو گا۔ امریکی انتظامیہ نے اپنی توجہ فوجی اور جغرافیائی طور پر ایشیا کی طرف مبذول کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ چین ایک فوجی اور اقتصادی طاقت کے طور پر اپنے عروج کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ خدشات ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین ایک بار پھر امریکہ کے خلاف استعمال ہو سکتی ہے۔ اسٹچنگ ایریاز کی کمی زمینی افواج پر انحصار کرنے والے کسی بھی ممکنہ مشن کو بہت زیادہ پیچیدہ بنا دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here