ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا، 76 ارب ڈالر کا نقصان

0
251

واشنگٹن (پاکستان نیوز)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کرنا مہنگا پڑ گیا۔دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کو ‘امریکا پارٹی’ بنانے کا اعلان کرنے کے بعد 76 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیر کو امریکا میں کاروباری دن کے آغاز پر ٹیسلا کے شیئرز کی قدر میں 7.5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے جس سے کمپنی کی مالیت میں تقریباً 76 ارب ڈالرز کی کمی ہو گئی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ٹیسلا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 کھرب ڈالرز سے کم ہوکر 940 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، کمپنی میں ایلون مسک کے ذاتی شیئرز میں تقریباً 10 ارب ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے جن کی قیمت اب 120 ارب ڈالرز سے کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتنے بڑے مالی نقصان کے باوجود بھی ایلون مسک تقریباََ 400 ارب ڈالرز کی مجموعی مالیت کے ساتھ فوربز میگزین کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں سرِ فہرست ہیں۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ صورتحال دیکھ کر سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ ایلون مسک کی سیاسی شمولیت ان کی توجہ ان کی بنیادی ذمہ داریوں سے ہٹا سکتی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here