واشنگٹن(پاکستان نیوز) مائیک پینس کے سر پر بیٹھی مکھی توجہ کا مرکز بن گئی، نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے پہلے مباحثے میں مائیک پینس کے سر پر بیٹھنے والی مکھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس صورتِ حال پر سوشل میڈیا پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔ سالٹ لیک سٹی میں ہونے والے مباحثے کے دوران ری پبلکن امیدوار مائیک پینس کے سر پر ایک مکھی آ بیٹھی جو 2 منٹ تک ری پبلکن امیدوار کے سر پر موجود رہی۔مائیک پینس نےسر پر مکھی بیٹھنے کے دوران صدارتی ڈبیٹ جاری رکھی۔