کویت کا 15سال کا پرمٹ متعارف

0
19

کویت سٹی (پاکستان نیوز) کویت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ایک نیا طویل المدتی اقامتی نظام متعارف کروا دیا ہے جسکے تحت اہل سرمایہ کاروں کو 15 سال تک کا رہائشی پرمٹ فراہم کیا جا سکے گا۔ اس پالیسی کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا اور ساتھ ہی اہلیت کے معیار کو مزید سخت اور منظم بنانا ہے۔ یہ نیا نظام کابینہ کی قرارداد نمبر 651 برائے 2026 کے تحت نافذ کیا گیا ہے سرکاری اخبار کویت الیوم میں جاری تفصیلات کے مطابق فریم ورک میں سرمایہ کاروں کی مالی حیثیت، کاروباری سرگرمیوں اور قانونی تقاضوں کی مکمل جانچ سے متعلق واضح شرائط شامل کی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here