اقوام متحدہ(پاکستان نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ 9 ستمبر کو پاکستان آئینگے، سیلاب سے تباہ شدہ پاکستان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کا ہنگامی دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان یو این کے مطابق انتونیو گوتریس 9 ستمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، بے گھر خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے یو این سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے