ماسکو (پاکستان نیوز) روسی قانون سازوں نے میٹا کی زیر ملکیت دنیا کے سب سے بڑے میسجنگ پلیٹ فارم کو روس کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔واٹس ایپ کیلئے یہ انتباہ روسی صدر پیوٹن کی جانب سے حالیہ قانون کو منظور کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔قانون کے تحت روس میں ریاستی سرپرستی اور حکومتی خدمات سے مربوط ریاست کی حمایت یافتہ میسجنگ ایپ MAX تیار کرنے کی اجازت دی گئی تھی، اس اقدام کو روس میں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسے غیر ملکی پلیٹ فارمز کا انحصار کم کرنے کی ایک کوشش قرار دیا گیا تھا۔












