جدہ (پاکستان نیوز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کا المیہ ختم کرانے کے لیے پرعزم طریقے سے ان کا ساتھ دے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی نے توجہ دلائی کہ عالمی برادری روہنگیا مسلم اقلیت کو بنیادی انسانی حقوق دلائے۔ انہیں مکمل شہری والے حقوق دلانے کا اہتمام کرے۔ ان کی محفوظ وطن واپسی کے حالات سازگار بنوائے۔ ملک سے جان بچا کر باہر چلے جانے والوں اور اندرون ملک مخدوش مقامات سے محفوظ علاقوں میں منتقل ہوجانے والے روہنگیا مسلمانوں کی رضاکارانہ واپسی کو یقینی بنایا جائے۔