نیویارک (پاکستان نیوز) نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معافی دینے کا اعلان کر دیا۔ این بی سی کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان فسادیوں کو معاف کر دیں گے جنھوں نے 6 جنوری کو یو ایس کیپیٹل پر حملے میں حصہ لیا تھا۔روئٹرز کے مطابق کپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے پر 1,572 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی اور سزائیں سنائی گئیں تھیں، اسے امریکا کی اب تک کی سب سے بڑی مجرمانہ تحقیقات قرار دیا گیا ۔مزید براں نو منتخب امریکی صدر نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے بچوں کو پیدائش پر امریکی شہریت نہ دینے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔