اسلام آباد(پاکستان نیوز) عالمی بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے بعد اقوام متحدہ نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی۔ اقوام متحدہ کے جاری اکنامک سروے کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی تیز جبکہ اگلے مالی سال میں حقیقی شرح نمو میں2 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا ، شرح مہنگائی26 فیصد سے کم ہو کر 12.2فیصد ہونے کا امکان ہے۔ سروے کے مطابق کہ سیاسی عدم استحکام اور2022 کے سیلاب سے پاکستانی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ اور دوست ممالک کے تعاون سے معیشت سنبھلنا شروع ہوئی، شعبہ توانائی میں سبسڈیزکے خاتمے اور مالی نظم وضبط سے معاشی استحکام آنا شروع ہوا، جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس کی شرح کم ہے، ترقی پذیر ملکوں کو مناسب طویل المدتی وسائل کی ضرورت ہے، انہیں انتخاب کرنا ہے کہ زیادہ شرح سود پر لئے گئے قرض اتارنے پر وسائل خرچ کریں یا تعلیم، صحت اور سماجی ترقی کیلئے مختص کریں۔