جو بائیڈن کی سائیکل وائٹ ہاؤس کیلئے خطرناک قرار

0
171

 

واشنگٹن (پاکستان نیوز) اس وقت جبکہ نومنتخب صدر جو بائیڈن اپنی سرکاری رہائش گاہ میں منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، بعض سکیورٹی ماہرین نے ان کی پسندیدہ سائیکل کو وائٹ ہاؤس کے لیے ’’خطرناک‘‘ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ اسے اپنے ساتھ لے کر نہ جائیں تو بہتر ہے ، دراصل یہ ایک ساکن ورزشی سائیکل ہے جسے امریکی کمپنی ’پیلوٹن‘ نے تیار کیا ، اس میں ایک عدد ایل سی ڈی سکرین کے علاوہ ایک ڈیجیٹل کیمرا بھی نصب ہے ، یہ سب کے سب چوبیس گھنٹے انٹرنیٹ سے منسلک رہ سکتے ہیں، خطرناک بات یہ ہے اگر اس سائیکل کو ’’آف‘‘ بھی کردیا جائے ، تب بھی یہ اپنا انٹرنیٹ کنکشن برقرار رکھتی ہے اور اس سے ہیکر فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بغیر تبدیلی اسے وائٹ ہاؤس لایا گیا تو سکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here