واشنگٹن(پاکستان نیوز) چینی معیشت کی شرح نمو2020 میں 2.0 فیصد رہنے کی توقع ہے ،جو جون میں جاری کردہ 1فیصد شرح نمو کے اندازے سے زیادہ ہے،یہ بات عالمی بینک نے پیر کو بتائی۔ عالمی بینک نے مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل(ای اے پی)کے لئے اکتوبر 2020 کے معاشی اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ مارچ کے بعد سے سرکاری اخراجات ، مضبوط برآمدات اور کوویڈ 19 کی نئی وبا میں کمی سے شرح پیداوار کو مدد ملی ہے تاہم ملکی سطح پر سست رفتار کھپت نے اس میں مزید بہتری کو روکا ہے۔رپورٹ کے مطابق باقی خطے میں شرح پیداوار3.5 فیصد تک سکڑنے کا اندازہ ہے اور خطے کی مجموعی شرح نموصرف0.9 فیصد رہنے کی توقع ہے جو1967 کے بعد سے کم ترین شرح ہے۔