امریکہ کی قیادت نہتے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی حمایت کو یقینی بنائے: ڈاکٹر اسد مجید خان

0
130

امریکہ جن اخلاقی اور سیاسی اقدار کی نمائندگی کرتا ہے، بدقسمتی سے آج وہ مقبوضہ کشمیر میں پامال کی جارہی ہیں:پاکستانی سفیر کا تقریب سے خطاب

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کوروناءوائرس کی وباءکے باعث امریکہ سمیت پوری دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے۔امریکہ جن اخلاقی اور سیاسی اقدار کی نمائندگی کرتا ہے، بدقسمتی سے آج وہ مقبوضہ کشمیر میں پامال کی جارہی ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام، امریکی قیادت سے اخلاقی اور سیاسی حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔بھارت نے مکاری سے کوروناءوائرس وباءکی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے۔پاکستان اور امریکہ، امن اور خوشحالی میں شراکت دار رہے ہیں۔بھارت نے گزشتہ برس یکطرفہ اقدام کے ذریعے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کی۔کوروناءوائرس کی وباءسے پہلے ہی کشمیری مسلمان لاک ڈاو¿ن کا شکار تھے۔کشمیریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کردیا گیا ہے اور بیرونی دنیا سے ان کا رابطہ منقطع ہے۔انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور پرتشدد کریک ڈاو¿ن کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔مقبوضہ کشمیر 05 اگست، 2019 سے ایک بہت بڑی جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔بھارت نے اب آبادی کے تناسب کو بدلنے کیلیئے ڈومیسائل لائ متعارف کرایا ہے جو کہ چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ، مسئلہ کشمیر عالمی ضمیر پر ایک بوجھ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here