واشنگٹن (پاکستان نیوز) سائنس دانوں نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سے یہ نتیجہ برآمد ہوا ہے کہ موبائل فون کی سطح پر کورونا وائرس دو سے تین دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور اسے چھونے سے وہ انسانی جسم میں منتقل ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ پلاسٹک اور سٹین لیس سٹیل سے بنی ہوئی تمام اشیاء پر وائرس دو سے تین دن تک موجود رہ سکتا ہے۔بیماریوں پر کنٹرول اور بچاﺅ کے امریکی ادارے سی ڈی سی پی نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون، کمپیوٹر کا کی بورڈ اور ٹیبلٹ سمیت استعمال میں آنے تمام ہائی ٹیک آلات کو روزانہ باقاعدگی سے صاف کریں اور اس کے لیے جراثیم کش سپرے وغیرہ کا استعمال کریں۔