آن لائن شاپنگ میں اضافہ ایمازون ایک لاکھ بھرتیاں کریگا

0
349

 

انقرہ (پاکستان نیوز) آن لائن کمپنی ایمازون نے کورونا وائرس کے باعث آن لائن شابنگ میں اضافے کے بعد ایک لاکھ نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔ ایمازون کے سینیئر نائب صدر ڈیو کلارک نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ امریکہ بھر میں صارفین کو اہم اشیاءکی فراہمی کی اہمیت کے پیش نظر ایک لاکھ کل اور جزوقتی ملازمتیں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بڑھتی ہوئی طلب اور ایمازون کی خدمات میں اضافے کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا وائرس کے باعث بہت سے لوگ ہوٹلوں، سفری پابندیوں کے باعث معاشی طور پر متاثر ہوئے ہیں اس لیے ہم انہیں اپنی ٹیموں میں اس وقت تک کام کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں جب تک حالات معمول پر نہیں آجاتے اور ان کو ملازمتوں پر واپس نہیں بلایا جاتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایک لاکھ نئی ملازمتوں کے علاوہ ایمازون امریکہ، یورپ، اور کینیڈا میں اپنے ملازمین کی گھنٹہ کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ کے لیے 350 ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے کے لحاظ سے اپریل میں اپنے موجودہ 15گھنٹے یا اس سے زیادہ کی شرح سے کام کرنے والے ملازمین کو فی گھنٹہ 2 امریکی ڈالر اضافی دیں گے، برطانیہ میں فی گھنٹہ 2.44، اور یورپی یونین کے ممالک میں فی گھنٹہ 2.23 امریکی ڈالر اضافی دیئے جائےںگے۔ انہوں نے کہا کہ ایمازون ملازمین کی صحت کے تحفظ کو اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے ماہرین کی تمام احتیاطی تدابیر کو اپنا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here