نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میئر الیکشن کے لیے حال ہی پرائمری جیتنے والے ظہران ممدانی اور موجودہ میئر نیویارک ایرک ایڈمز نومبر الیکشن کے دوران آمنے سامنے آئیں گے ، میئر ایرک ایڈمز نے نیویارک میئر کے لیے بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، ایرک ایڈمز نے دوسرے انتخابات کے لیے مہم کا اعلان سٹی ہال کی سیڑھیوں میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا ، انھوں نے کہا کہ وہ نیویارک شہریوں کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کے سفر کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ، دونوں عہدیداران نومبر کے الیکشن میں آمنے سامنے ہوں گے ۔













