پاکستانی اوبر ڈرائیور مسافر لڑکیوں کے حملے میں جاں بحق

0
164

واشنگٹن (پاکستان نیوز)پاکستانی نژاد اوبر ڈرائیور دو لڑکیوں کے حملے میں جان کی بازی ہار گیا ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ کس طرح 15 اور 13 سالہ دو لڑکیوں نے پاکستانی ڈرائیور پر حملہ کیا اور گاڑی کے ساتھ فرار ہونے کی بھی کوشش کی ، پاکستانی ڈرائیور انور کی عمر 66 برس تھی اور وہ تین بچوں کا باپ تھا۔پاکستانی ڈرائیور نے دونوں لڑکیوں کو شام ساڑھے چار بجے کے قریب نیوی یارڈ میٹرو سے پک کیا اور نیشنل پارک تک ڈرائیور کیا کہ دونوں لڑکیوں نے ڈرائیور پر حملہ کر دیا جس سے اس کی گاڑی پول سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور دونوں لڑکیاں بحفظات گارڈ کی مدد سے گاڑی سے باہر نکلیں جبکہ ڈرائیور انور کو آخری الفاظ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ یہ میری گاڑی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here