یونیورسٹی آف سائوتھ کیرولینا سے مسلم طالب علم اثنا کی تقریر کو بحال کرنے کا مطالبہ

0
22

کیلیفورنیا (پاکستان نیوز) یونیورسٹی آف سائوتھ کیرولینا نے فلسطین اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز واقعہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم طالب علم اثنا تبسم کی فلسطین کی حمایت میں تقریر کو منسوخ کر دیا جس پر مسلم تنظیموں اور کمیونٹی کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ”ادارہ پاکستان نیوز” نے بھی یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم طالب علم کے ساتھ نفرت آمیز واقعہ کو ختم کرتے ہوئے اثنا تبسم کی تقریر کو بحال کیا جائے ، USC نے پیر، 15 اپریل کو ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ جبکہ Asna Valedictorian کا خطاب برقرار رکھے گی، لیکن “ہمارے کیمپس اور طلبائ کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے” اس کے خلاف نفرت انگیز مہم کی وجہ سے انہیں آغاز کی تقریب کے دوران بولنے کی اجازت نہیں ہوگی جو کہ USC کی تاریخ میں پہلی بار ہو ا ہے، اسکول کے آغاز کی تقریب میں اس کے ویلڈیکٹورین کی تقریر شامل نہیں ہوگی۔ اثنا کی تقریر کو منسوخ کرنے کا یہ فیصلہ نفرت کی آوازوں کو تقویت دیتا ہے، اپنے طلباء کے تحفظ کے لیے USC کی ذمہ داری کی خلاف ورزی کرتا ہے، اور USC میں نہ صرف مسلمان طلباء بلکہ تمام طلباء کو ایک خوفناک پیغام بھیجتا ہے جو فلسطینی انسانیت کے لیے حمایت کا اظہار کرنے کی ہمت کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here