اٹاوا(پاکستان نیوز) کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی پریس قونصلر محترمہ سیدہ نگہت عامر نے خواتین کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے ایک موقع پر کہا تھا کہ دنیا کا کوئی ملک اس وقت ترقی نہیں کر سکتا جب تک مردوں کیساتھ خواتین بھی مل کر ترقی میں شانہ بشانہ حصہ نہ لیں، پاکستان میں اور بیرون ممالک مقیم خواتین کا مثالی کردار ہمارے لیے باعث افتخار ہے، خواتین ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم مقام رکھتی ہیں۔ پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت اور عزم کی وجہ سے اندرون اور بیرون ممالک میں اپنا لوہا منوایا ہے۔