نیویارک(پاکستان نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویرینٹ ایرس کے حوالے سے دنیا کو خبردار کردیا، ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کورونا کی احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھا جائے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایرس نامی کورونا کے نئے ویرینٹ میں بظاہر دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بیماری قوت مدافعت کے خلاف بھی مزاحمت کرسکتی ہے تاہم یہ نئی قسم زیادہ سنگین علامات کا باعث نہیں بنتی۔ ماہرین صحت نے اومیکرون ویرینٹ کے ای جی فائیو ایرس ذیلی قسم کی طرف اشارہ کیا ہے جو پہلی بار نومبر 2021 میں ظاہر ہوا تھا۔