کراچی (پاکستان نیوز) گزشتہ ہفتہ کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں1کروڑ 20لاکھ ڈالر کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ہفتہ 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب37کروڑ90لاکھ ڈالر ز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر1کروڑ20لاکھ ڈالرز اضافہ سے 8ارب5کروڑ53لاکھ جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر 5 ارب32کروڑ37لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔