نئی دہلی (پاکستان نیوز) بھارت کے ممتاز دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے اپنے حالیہ وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) اب پاکستان کو ایک مکمل جدید اور بااثر جنگی قوت بنانے کے لیے ہر سطح پر تعاون کر رہی ہے۔ چین نے پاکستان کو فوجی طاقت کا نیا مرکز بنا دیا۔ پاکستان کا نیا راکٹ فورس کمانڈ خطے میں فوجی طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش ہے۔ پاکستان کی نئی قائم کردہ آرمی راکٹ فورس چینی ماڈل پر استوار کی گئی۔ اس کمانڈ کی تشکیل چین کے پی ایل اے راکٹ فورس سے متاثر ہو کر کی گئی ہے جس کا مقصد پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو ایک نئی سطح تک لے جانا ہے۔ پراوین ساہنی کے مطابق پاک فضائیہ نے آپریشن سندور کے دوران کثیر جہتی آپریشنز کا نیا جنگی تصور اپنایا۔ روایتی لڑائی کے بجائے بی وی آر میزائلوں کا استعمال کیا۔پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کو درست نشانہ کے لیے چین کے ” بائے ڈو ” سیٹلائٹ سسٹم کی مکمل معاونت حاصل ہوگی۔ انہوں نے نے بھارت کے ” اگنی فائیو نیو کلیئر میزائل ” کے اضافے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل پانچ ہزار کلومیٹر کی رینج کے ساتھ زیر زمین بنکروں کو 80سے 100میٹر گہرائی تک تباہ کر سکتے۔ پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ اس بھارتی اقدام کا جواب ہو سکتی ہے۔









