نیویارک (پاکستان نیوز) بائیڈن حکومت نے 3.5 ٹریلین کا بجٹ حاصل کرنے کے لیے ٹیکسوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے ، واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن حکومت نے ٹیکسوں میں تاریخی اضافہ کر دیا ہے جس کی بنیادی وجہ بائیڈن کے لیے 3.5 ٹریلین ڈالر کے بجٹ کی فراہمی ہے جس کو فلاحی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا ، واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس کی کمیٹی نے 881 صفحات پر مشتمل مسودہ جاری کیا ہے جس میں بڑھائے گئے ٹیکسز کی تفصیلات درج کی گئی ہیں ، کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ نیل نے بتایا کہ ٹیکسز بڑھانے کا مقصد بائیڈن کے تفویض کردہ بجٹ کو پورا کرنا ہے ، 3.5 ٹریلین ڈالر کی رقم ملک میں معیشت کی مضبوطی ، نئی ملازمتوں اور ماحولیات کی بہتری کیلئے خرچ کی جائے گی ، کارپوریٹ سیکٹر پر ٹیکسز کو 21 سے بڑھا کر 26.5 فیصد تک بڑھا دیا گیا ، کیپیٹل گین ٹیکس کو 20 سے 25 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے ، تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکسوں کو بھی بڑھایا گیا ہے ۔ پانچ ملین ڈالر سے زائد آمدنی والے افراد پر 3 فیصد سرچارج ٹیکس عائد کیا گیا ہے ، غیرملکی انکم پر ٹیکس کو 10.5 سے بڑھا کر 16.6 فیصد کر دیا گیا ہے ۔