پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بڑا اعزاز

0
77

کراچی (پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عالمی سطح اور بالخصوص اسلامی دنیا میں ایک اعزاز اپنے نام کرلیا، گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ کی جانب سے پی ایس ایکس کو اسلامی دنیا کا بہترین اسٹاک قرار دے دیا گیاـ تفصیلات کیمطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عالمی سطح اور بالخصوص اسلامی دنیا میں ایک اعزاز اپنے نام کرلیا، جی آئی ایف اے کی جانب سے پی ایس ایکس کو بہترین اسلامی اسٹاک ایکسچینج کے ایوارڈ برائے 2021 سے نوازا گیا۔پی ایس ایکس کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے اعزاز ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے عظیم کامیابی ہے، جس کے تسلسل کو آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا’۔ جی آئی ایف اے اسلامی دنیا میں بینکنگ اور فنانس کے حوالے سے عالمی پلیٹ فارم ہے، جس نے اسلامی بینکنگ اور فنانس کو فروغ دینے کے لیے 2011 سے ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here