اسلاموفوبیا:100مسلم ارکان پارلیمنٹ کو خط

0
88

اسلام آباد(پاکستان نیوز) سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے اسلاموفوبیاکیخلاف آوازاٹھانے کیلئے مختلف پارلیمانوں کے مسلم ارکان کوخط لکھ دیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق دنیا کے 100 سے زائد مسلم ارکان پارلیمنٹ کوخطوط لکھے گئے ہیں،سپیکر اسد قیصرنے خط میں لکھاکہ اسلامو فوبیا سے عالمی سطح پرمسلمانوں میں شدیدبے چینی ہے ، موجودہ حالات میں انسانیت مہلک کورونا وبا سے نبردآزما ہے ،اسلامو فوبیا کی صورت میں نفرت انگیز جذبات طاعون کی طرح پھیل رہے ہیں،آزادی اظہاررائے کی آڑمیں نفرت انگیزسلوک نے عدم اعتماد اورتقسیم کو بڑھایا ہے ، سپیکر اسدقیصر کے خط میں کہاگیاکہ تہذیبوں کے مابین غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے ،چارلی ہیبڈووالے معاملے کے نتیجے میں اس تباہی میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ،2020میں فرانس میں 53فیصد اضافہ کیساتھ مسلمانوں پر 235 حملے ہوئے ،رواں سال جرمنی میں کم از کم 901 اسلامو فوبک حملے ریکارڈ کیے گئے ،سڈنی حملہ،کرائسٹ چرچ قتل عام اوربھارت میں مسلم امتیازی سلوک جیسے واقعات کی لمبی فہرست ہے ،مسلم پارلیمنٹیرین اسلاموفوبیا جیسے امتیازی سلوک کیخلاف اپنی پارلیمانوں میں آوازاٹھائیں،مسلم پارلیمنٹیرین بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ محاذ بنانے میں مدد کریں،مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی ہم آہنگی اوریکجہتی کوفروغ دیاجاسکتا ہے ،کورونابہترہونے پراسلام آباد میں مسلم پارلیمنٹیرین کی کانفرنس ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here