نیویارک میں پہلا اسلامک لائٹس اور سحور فیسٹیول 22مارچ کو ہوگا

0
24

نیویارک (پاکستان نیوز) دی حلال گائیڈ نے 22مارچ کوامریکہ میں اپنی نوعیت کے پہلے مسلم لائٹس اور سحور فیسٹیول منانے کا اعلان کر دیا ، نیویارک کے مختلف مقامات پر فیسٹیول کرانے کے لیے مشہور حلال گائیڈ نے اسلامک ریلیف یو ایس اے کے اشتراک سے رواں رمضان المبارک میں پہلا مسلم لائٹس اور سحور فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ، حلال گائیڈ کے بانی رضا دستگیر کے مطابق یہ فیسٹیول 22مارچ کو بعد نماز مغرب لانگ آئی لینڈ میں واقع ناسو کمیونٹی کالج میںسجے گا اور صبح 5بجے اختتام پذیر ہوگا،حلال گائیڈ کے بانی رضا دستگیر نے تمام کمیونٹی سے فیسٹیول میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھانے، پینے، نماز اور نعت خوانی کا بھرپور انتظام ہے، آپ لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ تشریف لائیں ، انھوں نے کہا کہ اپنی نوعیت کا پہلا فیسٹیول ہے جس میں اسلامک تھیمز کی چیزیں چلیں گی۔ ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ کمیونٹی کو اکٹھا کرنے کے لیے کچھ منفرد اور نیا پروگرام تشکیل دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here