ٹرمپ جیت گئے تو انتقام ضرور لیں گے:ہلیری

0
42

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ 2024ء کے صدارتی انتخابات جیت گئے تو وہ ا وول آفس پہنچ کر سب سے پہلے اپنے سیاسی مخالفین اور ان صحافیوں کو انتقام کا نشانہ بنائیں گے جو ان کے حوالے سے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ روسی صدر پیوٹن کی بھی خواہش ہے ٹرمپ دوبارہ صدر بنیں۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ان پر کوئی تنقید کرنے والا دنیا میں نہ رہے، اپوزیشن کو مار ڈالو یا ان کو قید کرو اور وہ صحافی جو ان پر تنقید کرتے ہیں یا تو وہ توبہ کر لیں یا پھر وہ جلا وطنی کی طرف چلے جائیں۔ ٹرمپ بغیر کسی چیک یا بیلنس کے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کو بہت باشعور ہونے کی ضرورت ہے کہ ٹرمپ کی ذہنیت کو سمجھیں۔ ٹرمپ امریکہ کو پیوٹن، چینی صدر شی اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کی طرز پر چلانا چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here