کراچی(پاکستان نیوز)ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے40کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔رقم صحت اور تعلیم پر خرچ ہوگی۔ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خیرپختونخواہ میں تعلیم اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے40کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان کے مطابق کے مطابق سپیڈ پروگرام کی بدولت صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں آنے والی مشکلات کو کم کیا جاسکے گا۔مرد وعورت کے درمیان بنیادی سہولیات کی فراہمی کو برابری کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔پاکستان1950سے ورلڈ بینک کا ممبر ہے اور اب تک40ارب ڈالر کی سہولت حاصل کرچکا ہے۔