دو تہائی پاکستانیوں کی بغیررشوت کامیابی ؟

0
35

اسلام آباد(پاکستان نیوز) گیلپ گلانی پاکستانی کے ایک حالیہ سروے کے مطابق66فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ رشوت لئے بغیر کسی بھی کاروبار کا کامیاب ہونا ممکن نہیں ہے۔ سروے میں پاکستان بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین، حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ ”برائے مہربانی بتائیں کے آپ کے خیال میں کیا کسی کاروباری شخص کے لئے رشوت لئے بغیر کامیاب ہونا ممکن ہے”؟۔ اس سوال کے جواب میں66فیصد جوابدہندگان کے مطابق کسی کاروباری شخص کے لئے رشوت لئے بغیر کامیاب ہونا ممکن نہیں ہے13فیصد جوابدہندگان کے مطابق کسی کاروباری شخص کے لئے رشوت لئے بغیر کامیاب ہونا ممکن ہے جبکہ 10فیصد جوابدہندگان کے مطابق کسی کاروباری شخص کے لئے رشوت لئے بغیر کامیاب ہونا کسی حد تک ممکن ہے تاہم 11فیصد جوابدہنگان نے اس حوالے سے کسی رائے کااظہار نہیں کیا۔ گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here