واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) ری پبلیکنزکی الیکشن میں کامیابی کا دارو مدار سیاہ فام ووٹرز پر ہوگا جوکہ ڈیموکریٹس کے مقابلے میں ری پبلیکنز کو زیادہ سپورٹ کرتے ہیں ، حالیہ سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ری پبلیکنز پارٹی کو اس وقت سیاہ فام وفادار ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جن کا ڈیموکریٹس اور بائیڈن کی طرف جھکائو بہت کم ہے، 19 جنوری کو ہونے والے سروے کے مطابق سیاہ فام ووٹرز کی بہت کم تعداد ایسی ہے جوکہ بائیڈن کو دوبارہ صدر دیکھنا چاہتی ہے ، جارجیا، پنسلوانیا اور مشی گن کے ٹرن آؤٹ میں معمولی تبدیلی بھی نتائج کو متاثر کر سکتی ہے۔ٹرمپ کے مہم کے مشیروں کا اصرار ہے کہ وہ ایسی تبدیلیوں پر کودنے کا ارادہ کر رہے ہیں تاکہ سیاسی صف بندی کو فروغ دیا جا سکے جو سیاہ فام ووٹرز کے ساتھ ڈیموکریٹک پارٹی کے دہائیوں سے جاری فائدے کو برقرار رکھے۔
س