حادثہ ففتھ ایونیو کی 42ویں سٹریٹ میں پیش آیا ، زخمی مزدور کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
نیویارک (پاکستان نیوز)زیر تعمیر دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک بنگلہ دیشی شہری موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق حادثہ سن سیٹ پارک میں پیش آیا جس کے بعد مزدوروں کے لیے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت بنا دیا گیا ہے ، ففتھ ایونیو کی 42 ویں سٹریٹ میں گھر کے بیک یارڈ میں زیر تعمیر 10 فٹ کی دیوار اچانک مزدوروں پر آن گری جس کے ملبے تلے دب کر ایک بنگلہ دیشی مزدور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔