پاکستان کا دیوالیہ ہونیکا خدشہ ؛ بلومبرگ

0
30

نیویارک(پاکستان نیوز) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے بیل آٹ پیکیج کے حصول کے امکانات کم ہو رہے ہیں۔ موڈیز کی انویسٹر سروسز کا کہنا ہے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے 6.7 ارب ڈالرز کے بیل آٹ پیکیج کے حصول کے امکانات میں کمی کے بعد ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ سنگاپور کی ریٹنگ کمپنی میں تجزیہ کار ڈاکٹر گریس لم نے کہا کہ اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تجدید نہ ہونے کے باعث پاکستان رواں برس جون میں ختم ہونے والا اپنا آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں کر پائے گا۔ مالی ذخائر کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔ پاکستان 2 ارب ڈالرز کے مالیاتی فرق اور ایکسچینج ریٹ پالیسی جیسی رکاوٹوں کے باوجود آئی ایم ایف پروگرام کی تجدید کیلئے آخری کوشش کر رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے اربوں کے قرضوں کی ادائیگی کی ضمانت دی جا رہی ہے تاہم گزشتہ برس سے ڈالر بانڈ ٹریڈنگ کی پریشان کن صورتحال کے باعث سرمایہ کار تحفظات کا شکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here