میکسیکو: عارضی شیلٹر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

0
122

نیویارک (پاکستان نیوز) میکسیکو سے آنےوالے غیر قانونی تارکین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے سرحد کے قریب 300 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے تعمیر کیے گئے عارضی شیلٹر سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے ، سینٹر میں 1300 کے قریب تارکین کی رہائش کا بندوبست ہے لیکن اس کو ٹرمپ دور حکومت میں بند کر دیا گیا تھا اور صرف 100 کے قریب غیرقانونی تارکین رہائش اختیار کر سکے تھے ۔ماہرین کے مطابق شیلٹر کو عوام کے ٹیکس کی رقم سے تعمیر کیا گیا ہے اور اب اس کو بند کر کے قوم کے پیسے کو ضائع کیا جا رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here