جو بائیڈن کا سوزن رائس کو اپنا نائب  بنانے کا اصولی فیصلہ

0
181

واشنگٹن( پاکستان نیوز) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اپنے نائب صدر کے لیئے سابقہ مشیر برائے قومی سلامتی سوسن رائس کو امیدوار نامزد کرنے کا ا±صولی فیصلہ کر لیا ہے واشنگٹن کے معتبر زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سیاہ فام افریقی خاتون سوسن رائس جو اوبامہ دور میں سفارتکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں انکی نامزدگی صدر ٹرمپ کے لیئے مشکلات پیدا کر سکتی ہے سیاہ فام ووٹروں کی ایک بڑی تعداد سوسن رائس کی وجہ سے ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کو ووٹ دینگے سوسن رائس جو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر بھی رہ چکی ہیں وہ کورونا وائرس سمیت دیگر ایشوز پر صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے ایک پروگرام میں صدر ٹرمپ کی فارن پالیسی پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ دن بدن تنہا اور غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here