صدر مملکت نے خصوصی عدالت (اوور سیز پاکستانی پراپرٹی) بل 2024 کی منظوری دیدی

0
26

اسلام آباد(پاکستان نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی عدالت (اوور سیز پاکستانی پراپرٹی)بل 2024 اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے خصوصی عدالت (اوور سیز پاکستانی پراپرٹی) بل 2024 اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو ایوانِ بالا (سینیٹ) نے خصوصی عدالت (اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) ایکٹ 2024 منظور کر لیا تھا۔ یہ بل وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پیش کیا جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے فوری اور مثر حل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس بل کے تحت خصوصی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا، بیرونِ ملک مقیم پاکستانی جدید آلات بشمول ای فائلنگ کے ذریعے درخواستیں دائر کر سکیں گے۔ قبل ازیں 17 اکتوبر کو سینیٹ نے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here