مشی گن (پاکستان نیوز) سینٹ کی منظوری کے بعد یکم فروری کو مشی گن میں حجاب کا عالمی دن منایا گیا ، ورلڈ حجاب ڈے کا انعقاد ناظمہ خان کی جانب سے کیا گیا، جنھوں نے اس حوالے سے بتایا کہ اس دن کے انعقاد کا مقصد خواتین میں حجاب کے شعور کو اجاگر کرنا اور غیر مسلموں کے تحفظات اور غلط معلومات کی تصیح کرنا ہے، یکم فروری کو منعقد ہونے والے حجاب ڈے میں تین لاکھ کے قریب آن لائن شرکا نے شرکت کی جبکہ 150 ممالک سے خواتین بھی شریک ہوئیں، سینیٹر سٹیفنی نے ہائوس میں قرار داد پیش کی ، ورلڈ حجاب ڈے کی چیف آرگنائزر ناظمہ خان نے بتایا کہ وہ 2013 سے ورلڈ حجاب ڈے کا انعقاد کرتی آ رہی ہیں جس کا مقصد مسلم خواتین کو اس بارے میں شعور فراہم کرنا ہے ، 2017 میں ورلڈ حجاب ڈے کو سٹیٹ سینیٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔