غیرقانونی سٹریمنگ پر 55ویب سائٹس بند

0
55

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن نے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران لائیو سٹریم کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر 55 ویب سائٹس کو مستقل طور پر بند کر دیا ہے ، ایچ ایس آئی بالٹی مور آفس کی جانب سے بتایا گیا کہ مختلف ویب سائٹس نے فیفا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی غیرقانونی لائیو سٹریم کی ، نیشنل انٹلیکچل پراپرٹی رائٹس کوارڈینیشن سینٹر (آئی پی آر سینٹر) کے مطابق تمام بند کی جانے والے ویب سائٹس فیفا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائیو سٹریم جاری کر رہی تھیں، فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ کی لائیو سٹریمنگ کے رائٹس کچھ ویب سائٹس کو دیئے گئے تھے جس کی آن لائن تصدیق بھی سامنے آئی ہے لیکن کئی دیگر ویب سائٹس نے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائیو سٹریمنگ کی جس پر ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here