شکاگو (پاکستان نیوز) شکاگو کی عدالت نے ڈی پال یونیورسٹی کے سابق طالب علم 22 سالہ تھامس اوڈزنکسی کو دہشتگرد تنظیم داعش کی مدد پر قصور وار قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی ہے ، پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم نے داعش کے پراپیگنڈا کو آن لائن پھیلانے کی کوشش کی ہے ، پراسیکیوشن کے مطابق تھامس شکاگو میں پیدا ہوئے ہیں جبکہ دہشتگرد تنظیم کے ساتھ تعاون اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں قصور وار پائے گئے ہیں ، مجرم کے لیے فی الحال سزا کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔