برازیل میں لاپتہ برطانوی صحافی اور ساتھی کو قتل کیے جانے کا انکشاف

0
108

نیویارک (پاکستان نیوز) برازیل میں پولیس کی تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ ایک مشتبہ شخص نے ایمازون کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے برطانوی صحافی اور مقامی شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم پولیس افسران کو اس مقام پربھی لے کر گیا جہاں لاشوں کو دفن کیا گیا تھا۔پولیس افسران نے منوس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کیس کے مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ پانچ جون کو لاپتہ ہونے والے دونوں افراد کے ساتھ کیا ہوا۔فیڈرل انویسٹی گیٹر ایڈوارڈو الیگزینڈر فونٹس کے مطابق 41 سالہ اماریلڈو ڈا کوسٹا اولیوریا عرف پیلاڈو نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مقامی شخص برونو پریرا اور برطانوی فری لانس صحافی ڈوم فلپس کو قتل کرنے کے لیے ا?تشیں اسلحہ استعمال کیا۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ بدھ کو ملزم کی نشاندہی پر پولیس اس مقام پر پہنچی جہاں لاشوں کو دفن کیا گیا تھا اور وہاں سے مرنے والوں کی باقیات برا?مد کی گئیں۔’ہم نے باقیات شہر سے تین کلومیٹر ایک لکڑیوں کے ذخیرے سے برا?مد کیں، تاہم ابھی تک حتمی طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔’تفتیشی افسران کا کہنا تھا کہ ‘اس کیس میں ملوث دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔’

ریاست امازونس کے پولیس حکام کے مطابق لاپتہ ہو جانے والے افراد کی کشتی ابھی تک نہیں ملی ہے تاہم پولیس کو اس علاقے کا علم ہو چکا ہے جہاں ملزموں نے اسے چھپا رکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here