واشنگٹن( پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن آمنہ نواز نے بڑے امریکی نشریاتی ادارے پی بی ایس نیوز میں شریک اینکر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کر دی ہیں، آمنہ نواز اے بی سی نیوز اور این بی سی نیوز میں اینکر اور نامہ نگار کے طور پر اپنی صحافتی خدمات انجام دے چکی ہیں انہوں نے جرات مندانہ رپورٹنگ کی بناء پر ایمی ایوارڈ اور سوسائٹی فار فیچرز جرنلزم ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔ وہ معروف سکالر اور کئی کتابوں کے مصنف شجاع نواز کی بیٹی ہیں۔ 1979 میں ورجینیا میں پیدا ہوئیں اور یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں اعلٰی تعلیم حاصل کی۔