اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا جاسوسی پلان بے نقاب

0
129

نیویارک (پاکستان نیوز) اسرائیل کی خفیہ جاسوس کمپنی کی جانب سے دنیا بھر میں نئی مہم شروع کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے دوران دنیا کی اہم شخصیات کے متعلق خفیہ معلومات حاصل کی جائیںگی ،ریسرچرز کمپنی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق جاسوسی مہم کے دوران انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان، منحرفین، سیاستدانوں اور مختلف طبقوں کے افرادکو نشانہ بنایا جائے گا ، پاکستانی وزیراعظم عمران خان ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، راہول گاندھی سمیت دنیا کی 100اہم شخصیات کو نشانے پر لیا جا رہا ہے ، مائیکرو سافٹ کے سیکیورٹی ریسرچرز اور ٹورانٹو یونیورسٹی کی سٹیزن لیبارٹری کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 100اہم افراد کے اکائونٹس کو انتہائی مہارت سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ان افراد کا تعلق فلسطینی علاقے، اسرائیل، ایران، لبنان، یمن، سپین، برطانیہ، ترکی، آرمینیا اور سنگاپور سے ہے، ٹورانٹو یونیورسٹی کی سیٹیزن لیب کا کہنا ہے کہ کانڈیرو ایک خفیہ کمپنی ہے جو اسرائیل میں قائم ہے اور یہ جاسوسی کے سافٹ ویئر ٹولز مختلف حکومتوں کو فروخت کرتی ہے۔لیب کے مطابق ان ٹولز کے استعمال سے کسی بھی فرد کی نگرانی ممکن ہو سکتی ہے۔ جاسوسی کے ان ٹولز کے ذریعے آئی فونز، اینڈرآئڈز، میک بکس، کمپیوٹر اور کلاؤڈ اکاؤنٹس میں وائرس ڈالنے کیساتھ ساتھ ان کی نگرانی بھی کی جا سکتی ہے۔وائرس مقبول ویب سائٹس فیس بک، ٹویٹر، جی میل، یاہو اور دوسری ایسی ویب سائیٹس میں گھس کر موجود معلومات کو چوری کر لیتا ہی یہ وائرس مقبول ویب سائٹس فیس بک، ٹویٹر، جی میل، یاہو اور دوسری ایسی ویب سائیٹس میں گھس کر موجود معلومات کو چوری کر کے منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ وائرس فون پیغامات پڑھنے کے ساتھ تصاویر بھی حاصل کر لیتا ہے۔ ڈیولز ٹنگ کسی ایک سسٹم میں داخل ہو کر فرضی پیغامات بھی ارسال کرتا ہے اور اس طرح دوسرے افراد کے کمپیوٹر میں موجود ذاتی ڈیٹا کو بھی خطرات لاحق ہو جاتے ہیں،سٹیزن لیب نے بھی ایسی ہی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ لیب کے مطابق یہ وائرس ویب کیم تک کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیٹیزن لیب کے مطابق اسرائیل میں خفیہ ٹولز بنانے والی کمپنی کا نام سائٹو ٹیل لیب لمیٹڈ ہے۔دی گارجین ، واشنگٹن پوسٹ اور بھارتی اخبار ”دی وائر” نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جاسوسی کا نشانہ بننے والی شخصیات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، راہول گاندھی بھی شامل ہیں ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جاری کردہ تفصیلات ک مطابق دنیا بھر میں سینکڑوں آئی فون صارفین کو بھی ہدف بنایا گیا ہے ، اس سلسلے میں دنیا بھر سے جاسوسی کا نشانہ بننے والے 50ہزار فون نمبر لیک ہوئے ہیں جس میں سے 100نمبرز بھارت سے شامل ہیں ، اسرائیلی جاسوسی کمپنی دنیا بھر کی اہم شخصیات کے ساتھ 180کے قریب صحافیوں کو بھی ہدف بنائے ہوئے ہے ، عالمی ادارے این ایس او کا کلائنٹ ہونے پر بھارت کی جانب سے ابھی تک جاسوسی کے معاملے پر اقرار یا انکار سامنے نہیں آ سکا ہے ، راہول گاندھی کے ایڈوائزر اشوک لاواسا ،سچن رائو ، النکر سوائی ، امریکی آرگنائزیشن ملنڈا گیٹس فائونڈیشن کے مقامی سربراہ ایم ہری مینن بھی جاسوسی فہرست میں شامل ہیں ۔بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے حریت رہنمائوں ، بھارتی سپریم کورٹ کے ججز اور تبت کے اہم رہنما کو بھی جاسوسی کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔این ایس او نے جاسوسی کی اطلاعات کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ سب باتیں عالمی سازش کا حصہ ہیں ،خبر میں بتائے گئے تمام ذرائع نامعلوم ہیں ، کمپنی نے جاسوسی الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here