نیوجرسی میں کرونا سے معروف پاکستانی بزنس مین جاں بحق

0
217

کمیونٹی میں متحرک شخصیت تھے، ان کے بیٹے پی ٹی آئی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں

نیوجرسی(پاکستان نیوز) کرونا وائرس نے نیوجرسی میں معروف پاکستانی بزنس مین

طارق چودھری کی جان لے لی، ان کی عمر 65 سال تھی اور کمیونٹی میں بہت متحرک شخصیت تھے، دو ہفتے قبل کرونا وائرس جیسی بیماری کی وجہ سے نیوجرسی کے جے ایف کے، ہسپتال میں علاج کیلئے داخل ہوئے جہاں وہ ایک ہفتے سے زائد وینٹی لیٹر پر رہے، اتوار کی رات کو ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کے صاحبزادے عمر اقبال نیوجرسی میں پی ٹی آئی کے اہم ترین رکن تھے ادارہ پاکستان نیوز دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے۔ آمین۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here