نیویارک (پاکستان نیوز) سول رائٹس گروپ سروئلنس ٹیکنالوجی اوورسائٹ پراجیکٹ نے سیاہ فام افراد کے تاریخی احتجاج کی ویڈیو کوریج حاصل کرنے کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی وساطت سے نیویارک پولیس کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، ادارے کی جانب سے سپریم کورٹ میں فائل درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہم نے نیویارک پولیس سے پبلک ریکارڈ کی درخواست کے تحت سیاہ فام افراد کے احتجاج کے دوران کی جانے والی ویڈیو ریکارڈنگ کا ریکارڈ طلب کیا تھا جو کہ 10 ماہ گزرنے کے باوجود فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ریسرچر ڈاکٹر میٹ محمودی نے کہا کہ نیویارک پولیس ایمنسی انٹرنیشنل کی درخواست کو رد کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے ، پبلک ریکارڈ حاصل کرنا اور شخصی آزادی کیلئے احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کو ہرگز صلب نہیں کیا جا سکتا ہے ۔