کشمیری خاندان کے گھر میں کتوں کا حملہ، کمسن بچہ مار ڈالا،ماں زخمی

0
151

نیو جرسی (پاکستان نیوز)آٹو پارٹ سٹور میں دن رات مزدوری سے بروکلین میں نیا گھر بنانےوالے پاکستانی امریکن کشمیری چودھری تنویر احمد کے خاندان کو خوشیاں نصیب نہ ہوسکیں ، صرف ایک ماہ بعد ہمسائے کے خونخوار کتوں نے گھر پر حملہ کر کے تین سالہ بیتے عزیز احمد کو بھنبھوڑ ڈالا جبکہ کتوں سے بچے کو بچاتے ہوئے ماں بھی شدید زخمی ہوگئی جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ہمساﺅں اور گھر میں موجود بیٹے کی کال پر پولیس سکواڈ نے بروقت پہنچتے ہوئے ایک کتے کو موقع پر ہلاک کر دیا جبکہ دوسرا بھاگ نکلا ، بچے اور ماں کو زخمی حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ والدہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے ، پورے علاقے میں سوگ کی فضا ، ہر آنکھ اشکبار ہے ، معصوم عزیز کی نماز جنازہ مسجد الولی نیوجرسی میں ادا کی جائے گی۔ اس المناک ، افسوسناک ، دل دوز ، اندوہناک سانحہ کی وجہ سے پاکستانی امریکن ہی نہیں بلکہ نیوجرسی کی پوری کمیونٹی نہایت ہی افسردہ اور رنجیدہ ہو گئی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here