نیویارک (پاکستان نیوز) امریکن آف پاکستان ہیری ٹیج کے زیر اہتمام دنیا بھر میں جنگوں ،بمباریوں اور بے گناہوں کا خون بہانے کیخلاف 21 مارچ کو ملک گیر احتجاج کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، احتجاج دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا ، 42سٹریٹ براڈ وے سے پیدل مارچ ہیرلڈ 34سٹریٹ براڈ وے تک ہوگا جس کے دوران بائیدن حکومت سے دنیا بھر میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنے کیلئے کوشش پر اُکسایا جائے گا ،یاد رہے کہ گذشتہ اٹھارہ سال سے بش جونیئر کے دورِ حکومت سے شروع ہونیوالے جنگوں، انسانی حقوق کی پامالی اور بنیادی حقوق پر بے جا پابندیوں، کمزور اور ناتواں قوموں اور ممالک میں من پسند حکومتوں کی پشت پناہی، مذہبی بنیادوں پر کی جانیوالی بمباریوں اور حملوں کے اس سلسلے کو روکنے کیلئے اپنی آواز اٹھائیں۔ بش جونیئر کے بعد صدر اوباما ، ٹرمپ اور اب بائیڈن بھی اسی سلسلے کو مزید بڑھانے جا رہے ہیں۔ابھی وقت ہے اور ان مظالم کو روکنے کیلئے یک آواز ہو کر ان مظالم کیخلاف سراپاءاحتجاج بن جائیں۔ مزید معلومات کے لیے فو ن نمبر 516-457-5839 جبکہ Americanofpakistanheritage@gmail.com پر بزریعہ ای میل رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔