ضمنی انتخابات کا نتیجہ کیا ڈیفالٹ کی صورت نکلے گا؟

0
259

تجزیہ: 12ممالک خطرے کی زد میں ہیں اور ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار ہیں۔ رائٹر نے ایک رپورٹ 16 جولائی کو جاری کی جس کے مطابق پاکستان ان 12 ممالک کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہے۔ پھر 17 جولائی کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ضمنی الیکشن ہوتے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں کسی پاور سرکل کی حمایت کے بغیر کپتان اور اس کا بیانیہ ووٹر کے دل کو پسند آگیا۔ مسلم لیگ (ن) اپنی پاور بیس میں ہار گئی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو غیر معمولی کامیابی نصیب ہوئی۔ یہاں تک تو جو ہوگیا وہ ہم سب جانتے ہیں، لیکن اہم ترین سوال یہ ہے کہ اس جیت ہار کے بعد اب کیا ہوگا؟ پہلی بات تو یہ ہے کہ انتخابات کے نتائج اکثریت کے لیے غیر متوقع رہے۔ پی ٹی وی الیکشن سیل سے منسلک احمد اعجاز اپنی فیس بک پوسٹ پر ضرور بتاتے رہے کہ پی ٹی آئی 14، 15 نشستیں جیت رہی ہے اور مسلم لیگ (ن) 4 سے 6 میں مضبوط ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو اسی کے ووٹر، حمایتیوں اور سابق امیدواروں نے دھول چٹائی ہے۔ یہ ووٹر، حمایتی اور سابق ٹکٹ ہولڈر تب بھی میدان میں کھڑے ان لوٹوں سے پٹ رہے تھے جب قیادت خود باہر چلی گئی تھا۔ اب ان کاغذی شیروں کو ایسا بلا پھرا ہے جیسے پھرنے کا حق تھا۔ اس نتیجے کے بعد اخلاقی برتری لیتے ہوئے حکومت کو استعفی دے کر عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے لیکن یہ پاکستان ہے بھائی یہاں ایسا نہیں ہوتا۔ پنجاب میں الیکشن جیت کر بھی کپتان کا مسئلہ حل نہیں ہوا کیونکہ وزیرِاعظم بننے کا راستہ نئے انتخابات کے ذریعے ہی آتا ہے۔ پنجاب کی جیت کو کپتان کیا کرے؟ پنجاب تو وہ بزدار سے چلا رہے تھے اور ممکن ہے کہ اب پرویز الہی وزیرِ اعلی بنیں گے یا شاید ان پر اعتراض اٹھ جائے، مگر کپتان کی انا کو سکون ملنے کے علاوہ حاصل وصول کیا ہے؟ جب تک وہ وزیرِاعظم نہیں بن جاتے سیاست کا میدان شاید یونہی گرم رہے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here