ایف بی آئی نے ورجینیا کے فارم سے تاریخی اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی

0
19

ورجینیا (پاکستان نیوز)ایف بی آئی نے ورجینیا کے فارم سے اسلحے کی تاریخی کھیپ برآمد کر لی جس میں 150دیسی ساختہ بم اور صدر بائیڈن کے ٹارگٹ والی تصویر بھی شامل تھی ، بیورو نے عدالتی دستاویزات میں کہا کہ دو ہفتے قبل ایک غیر قانونی بندوق کے الزام میں گرفتار ہونے والا ورجینیا کا ایک شخص مبینہ طور پر ایف بی آئی کے قبضے میں ہے جس نے اب تک کے سب سے بڑے اسلحہ خانے کو چھپا رکھاتھا۔کورٹ واچ کے مطابق، استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ 36 سالہ بریڈ سپافورڈ کے پاس 150 سے زیادہ گھریلو ساختہ دھماکہ خیز آلات، ایک غیر قانونی شارٹ بیرل رائفل، صدر بائیڈن کی ٹارگٹ پریکٹس کی تصویر اور ان کے نورفولک فارم میں بم بنانے کا سامان پایا گیا تھا۔ایف بی آئی نے پولیس کے مخبر کی مدد سے 150 تیار دھماکہ خیز ہتھیار قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ کورٹ واچ کے مطابق، سپافورڈ کو 17 دسمبر کو ایک مجرمانہ شکایت کی بنیاد پر اس کے فارم کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ایک غیر رجسٹرڈ شارٹ بیرل رائفل کے قبضے میں تھا۔تفتیش کاروں نے 20 ایکڑ پر محیط جائیداد کی تلاشی لی، پھر مبینہ طور پر 150 دھماکا خیز آلات میں سے زیادہ تر ایک علیحدہ گیراج میں ملے، عدالتی دستاویزات جو جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس ریاست کی طرف سے دائر کی گئیں۔اسپافورڈ کے بیڈروم میں مزید پائپ بم ملے ہیں ـ وہ ایک بیگ میں محفوظ کیے گئے تھے جس میں دستی بم کی شکل میں ایک پیچ تھا جس میں جملہ “#NoLivesMatter” لکھا ہوا تھا۔استغاثہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ سپافورڈ کے پاس ہیکسامیتھیلین ٹرائیپر آکسائیڈ ڈائمین — یا HMTD — کا ایک جار تھا جو کہ 2005 کے لندن پبلک ٹرانسپورٹ بم دھماکے سمیت ہائی پروفائل دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والا انتہائی غیر مستحکم مرکب تھا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق، جائیداد سے دھماکہ خیز مواد کی ترکیبیں پر مشتمل ایک نوٹ بک بھی ملی۔کورٹ واچ نے رپورٹ کیا کہ سپافورڈ نے اپنی شوٹنگ رینج میں بائیڈن کی تصویر ٹارگٹ پریکٹس کے لیے استعمال کی تھی اور مبینہ طور پر ایک پولیس مخبر کو ریمارکس دیے تھے کہ وہ “سیاسی قتل واپس لانا چاہتے ہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق، وہ مخبر ایک پڑوسی تھا جس نے سپفورڈ کے ساتھ خفیہ گفتگو ریکارڈ کی تھی۔سمتھ فیلڈ ٹائمز کے مطابق، پراسیکیوٹرز نے بانڈ کی سماعت میں الزام لگایا کہ گھر سے ملنے والے سامان کی مقدار سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم “ایسی چیز کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جسے سپافورڈ اکیلے نہیں کر سکے گا”۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here