لندن(پاکستان نیوز)ایران پر اسرائیلی و امریکی حملے کے نتیجے میں دنیا کی20 بڑی ائیر لائنز کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا ہے۔ برطوی اخبار کے مطابق ائیرلائن انڈسٹری کورونا وباکے بعد بدترین بحران کی لپیٹ میں ہے، جنگ کے سبب ائیرلائنزکیلئے ایندھن کی ممکنہ قلت کاخطرہ بھی ہے۔ جنگ کے بعد سے جیٹ فیول کی قیمت دگنی ہوچکی ہے، جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ائیرلائن ٹکٹوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔













