لندن(پاکستان نیوز) کیا آپ یقین کریں گے کہ سمارٹ فون نوٹیفکیشن کی آواز جب دماغ تک پہنچتی ہے تو آپ کیلئے اسے نظر انداز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ درحقیقت فون کی نرم نوٹیفکیشن ٹون آپ کے دماغ کو ہر چیز بھولنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ یہ دلچسپ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔ نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے تو یہ آواز 7 سیکنڈ کے لیے دماغی توجہ ہائی جیک کرلیتی ہے۔ آسان الفاظ میں 7 سیکنڈز تک ہم اپنے کام پر توجہ مرکوز نہیں کر پاتے۔ اگر یہ نوٹیفکیشن آپ کے کسی قریبی فرد کے پیغامات کے ہوں گے تو توجہ مرکوز کرنے میں اتنی زیادہ مشکلات کا سامنا ہوگا۔ محققین نے بتایا کہ دماغی توجہ منتشر ہونے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے نوٹیفکیشن کی آواز اور نوٹیفکیشن کی وجہ جاننے کی خواہش وغیرہ۔













